راولپنڈی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہمیں ورلڈ کپ کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کوئی پیغام نہیں آیا، کم از کم مجھے تو عمران خان کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔ آل راؤ نڈر عماد وسیم نے شاداب خان کے ہمراہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ سرفراز نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد خود میٹنگ بلائی تھی جس میں انہوں نے کہا ہمیں ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا ہے، میٹنگ میں سب لڑکوں نے اپنا اپنا اِن پٹ دیا تھا۔عماد وسیم نے افغانستان کے اسپنر راشد خان کے متعلق بات کرتے ہو ئے کہا کہ راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہے، ان کے خلاف رنز بنانا آسان نہیں تھا۔ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، کپتانی نہیں چھوڑوں گا۔ سرفراز احمدنے مزید کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنا چاہیے تھا لیکن وکٹ مشکل تھی۔پاکستان اور افغانستان کے میچ میں شائقین کے جھگڑے سے متعلق بات کرتے عماد وسیم نے کہا کہ میچ میں شائقین کو تحمل کا مظاہرہ کرناچاہیے تھا، ہم آپس میں مسلمان بھائی ہیں، شائقین کا دوسرے سے الجھنا مناسب نہیں تھا۔آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، کم از کم مجھے تو وزیراعظم کا کوئی پیغام نہیں ملا۔ عماد وسیم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے میچ میں پہلا مقصد جیتنا تھا، ہمیں رن ریٹ کا ایشو تھا لیکن پہلا میچ ہم بری طرح ہارے تھے، ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے بھارت سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد کی جانب سے بلا ئی گئی میٹنگ اور میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں کی حقیقت بیان کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عمادوسیم نے انکشاف کیا ہے کہ کپتان سرفراز احمد نے جو میٹنگ بلا ئی تھی اس میں ایسی کوئی بھی باتیں نہیں کی گئیں جو میڈیا کی زینت بنتی رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ سرفراز احمد نے بھارت کے ہاتھوں میچ میں شکست کے بعد خود میٹنگ بلائی اور کہا کہ ہم 15 لڑکے ہیں اور ہم نے ہی ٹیم کو اٹھانا ہے اور ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا ہے۔ لیکن اس میٹنگ کے حوالے سے میڈیا میں گروپنگ اور اس طرح کی چیزوں کی خبریں سامنے آئیں، حالانکہ وہاں تو ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔آل راؤنڈر نے کہا کہ سرفراز احمد نے میٹنگ میں کہا کہ میڈیا پر آنے والی تمام چیزوں کو نظرانداز کریں کیونکہ ہمیں اب اچھا کھیلنا ہے اور کم بیک کرنا ہے اور یہ میٹنگ ہی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی جس کے بعد ٹیم نے واقعی کم بیک کیا اور اچھی کرکٹ کھیلی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد بہت دباﺅ تھا لیکن ہم نے کم بیک کیا اور آخری چار میچز میں عمدہ کارکردگی دکھائی لیکن یہ بھی تسلیم کرنا ہو گا کہ کچھ ٹیموں نے ہمیں مکمل آﺅٹ کلاس کیا، گروپنگ صرف میڈیا میں ہیں، ٹیم میں نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کے بعد ٹیم پر بہت دباﺅ تھا لیکن جس طرح ہم نے کم بیک کیا وہ بھی بہترین ہے۔ چیمپینز ٹرافی میں بھی ہم نے ایسے ہی کیا تھا کہ ایک مرتبہ مومینٹم پکڑا تو پھر ٹورنامنٹ جیت گئے جبکہ ورلڈکپ میں بھی ایسا ہی ہوا لیکن بدقسمتی سے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ملنے والی عبرتناک شکست کے بعد خراب ہونے والا رن ریٹ بہتر نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ آخری چار میچوں میں ہم نے اچھا پرفارم کیا لیکن جن ٹیموں نے ہمیں شکست دی انہوں نے ہم سے اچھا کھیلا۔ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکے جس پر تمام کھلاڑی مایوس اور افسردہ ہیں۔ ٹیم میں گروپ بندی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے اور ٹیم بندی صرف میڈیا میں ہے، ٹیم میں نہیں، اور اگر ٹیم میں میں گروپ بندی ہوتی تو میں نے بھی نہ کھیلتا۔