پیرس۔ سماجی شخصیت اور پریس فوٹو گرافر عمیر بیگ سے ان کے دادا حاجی حکم داد کی وفات پر فرانس میں موجود سیاسی و سماجی راہنمائوں کی تعزیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ پیرس کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس،چوہدری نعیم جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یورپ ،سینئر صحافی عرفان صدیق اور چوہدری ناصر ہرل آف سرگودھا نے عمیر بیگ کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ادا کی۔