پیرس، پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پی آئی اے کے ذریعے میت پاکستان بھیجنے پرعام دنوں میں 300یوروز اوراتوار کو 500یوروزوصول کیے جائینگے، عمیر بیگ
پیرس(نمائندہ خصوصی) پیرس کے معروف سماجی کارکن اور ملٹی کلچرل اینڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر عمیر بیگ نے فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے ذریعے فرانس سے پاکستان میت بھجوانے کیلئےعام دنوں کیلئے 300 یوروز جبکہ اتوار کے دن 500 یوروز چارجز وصول کیے جائیں گے
اس سلسلے میں انہوں نے پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اورپی آئی اے نے میت کی ترسیل کیلئے چارجز میں اضافہ کیا ہے اس لئے اس سلسلے میں پی آئ اے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے نئے چارججز عام دنوں کیلئے 300 یوروزجبکہ اتوار کے دن کیلئے 500 یوروز ہونگے۔
تاہم عمیر بیگ کا رابطہ نمبر خبر میں دیا جارہا ہے تاکہ کسی کو واقعے کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات درکار ہوں تو وہ عمیر بیگ سے رابطہ کرسکتا ہے۔
+33 6 87 97 82 96