پیرس کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت عمیر بیگ کے والد انصر بیگ ،’سٹریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘میں شرکت اورکامیاب بنانے کیلئے آج پاکستان سے پیرس پہنچے
پیرس(یس اردو نیوز) انصر بیگ معروف سماجی و کاروباری شخصیت ہیں جو کہ پیرس میں اپنے بیٹے معروف پریس فوٹو گرافر عمیر بیگ کی طرف سے پاک فرانس دوستی کے پروگرام میں نئے باب کا اضافہ کرتے ہوئے سٹریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر رہے ہیں جو کہ آج کامیابی سے پیرس میں جاری ہے، انصر بیگ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر پاکستان سے پیرس پہنچے ۔ انہوں نے ایئر پورٹ پر استقبال کیلئے آنے والے دوست احباب اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کی دھوم نے ہر شعبہ زندگی اور ہر عمر کے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اس ایونٹ کیلئے خصو صی طور پر تشریف لائے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں اپنے تمام سیاسی کارکنوں اور ہر جماعت سے تعلق رکھنے والے راہنمائوں سمیت پاکستانی کمیٹی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس ایونٹ میں آئیں اور اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں تاکہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ فرانس میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا جاسکے اور خوف و دہشت سے جوڑنے والے نقادوں کو نیچا دکھایا جاسکے۔
انہوں نے ایئر پورٹ پر دوست احباب اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں ٹورنامنٹ کو اہم سنگ میل قرار دیا اور مستقبل میں ایسے مزید بڑے مقابلوں کے انعقاد کے عزم کا بھی اظہار کیا۔