کراچی میں ڈی آئی جی پشاو رشہاب مظہرکے بیٹے عمیر شہاب کے قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
Umair Shahab murder in mother’s case registered
عمیرشہاب کےقتل میں گرفتارپولیس اہلکار کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے فقیر محمد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ گرفتار پولیس اہلکار فقیرمحمد نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھاجبکہ ملزم نےمقتول عمیرشہاب کی والدہ کوبھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق ملزم فقیر محمد چھ ماہ کے لیے ڈی آئی جی پشاورشہاب مظہر کے بنگلے پر تعینات ہوا تھا۔