counter easy hit

دہشتگردوں کیخلاف آخری مرحلے میں بھی کامیاب ہونگے: شہید کیپٹن عمیر کا آخری پیغام

Umair's last visit

Umair’s last visit

وطن کی مٹی گواہ رہنا، پاک سر زمین پر جان نچھاور کرنے والے کیپٹن عمیر عباسی شہید آپریشن کے آخری مرحلے میں کامیابی کے لئے پرعزم تھے۔ شہید والد کہتے ہیں، بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، چھوٹے بیٹے کو بھی اگلے محاذ پر بھیجا جائے۔
پشاور: (یس اُردو) شوال میں پاک سر زمین پر اپنی جان قربان کرنے والے کیپٹن عمیر عبد اللہ عباسی شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے ترمٹھیاں مری پہنچا دیا گیا۔ اس سے پہلے شہید کی نماز جنازہ پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء شہید کیپٹن عمیر کا آخری پیغام بھی منظر عام پر آ گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ قوم حوصلہ رکھے، زیادہ علاقہ کلیئر کرا لیا ہے، جلد آپریشن کے آخری مرحلے میں بھی کامیاب ہونگے۔شہید کے والد کرنل ریٹائرڈ خالد کو اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ عزم و حوصلے کے پیکر کرنل ریٹائرڈ خالد نے کہا کہ وہ وطن کی خاطر اپنے دوسرے بیٹے کو بھی محاذ جنگ پر بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔ آبائی علاقے ترمٹھیاں مری میں شہید کیپٹن عمیر عبد اللہ عباسی کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔