چیمپئنز ٹرافی کےلیے فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے اور اسکواڈ سے باہر ہوجانے کے بعد ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئے۔
Umar akmal reached Lahore from London
لاہور ایئر پورٹ پر انہوں نے میڈیا سے بات نہیں کی اور اپنے والد کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے چیف سیلکٹر انضمام الحق کی جانب سے عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوجانے کے باعث لندن سے واپس پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی عمر اکمل کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث ان سےسخت نالاں تھے اور برمنگھم کے کیمپ میں کوچ نے عمر اکمل کو بیٹنگ بھی نہیں کروائی تھی۔ چیمیئنز ٹرافی میں عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔