counter easy hit

پیٹرنز ٹرافی میں عمر اکمل کی شاندار سنچری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے صرف ایک روز بعد ہی عمر اکمل نے اپنی فٹنس ثابت کر دی، عمر نے پیٹرنز ٹرافی (گریڈ-ٹو) کے دوسرے راؤنڈ میں کینڈی لینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

عمر اکمل نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 128 گیندوں کی مدد سے 124 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 18 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

نیشنل بینک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں حیدری ٹریڈرز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے پہلے روز کینڈی لینڈ نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 431 رنز اسکور کرکے اننگز ڈکلیئر کردی، 78 رنز اسکور کرنے والے محمد بلال نے عمر اکمل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 117 رنز جوڑے، دن کے اختتام تک حیدری ٹریڈرز نے بنا کوئی وکٹ گنوائے 18 رنز اسکور کر لیے۔

انجری کے شکار حارث سہیل بھی بھرپور فارم میں ہیں، انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان آرمی کے خلاف اپنی مسلسل دوسری سنچری اسکور کی، بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز نے اس سے پہلے پی او ایل کے خلاف بھی ناقابل شکست 101 رنز اسکور کیے تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسپورٹس کمپلکس میں کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے بھی پاک سعودی ٹیم کو 154 رنز پر آؤٹ کر کے 6 رنز کی برتری حاصل کی۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اسپورٹس کمپلکس میں کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 219 رنز اسکور کیے، جواب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہو گئی، ایس بی پی کی ٹیم دن کے اختتام تک 6 وکٹ کے نقصان پر صرف 147رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں محمد نقاش کی سنچری کے بدولت امیکس ٹیم سی ڈی اے کی خلاف 327 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

راحت اینڈ شجاع امپیکس کے خلاف پورٹ قاسم اتھارٹی نے عاطف علی زیدی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 317 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کردی، پہلے روز کے اختتام پر اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں راحت شجاع امپیکس نے بھی اپنی پہلی اننگز میں بنا کوئی وکٹ گنوائے 37 رنز اسکور کیے۔

ایک اور میچ میں 3 وکٹ کے نقصان پر 228 رنز بنا کر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی، نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے جانے والے میچ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پی ٹی وی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں صرف 85 رنز ہی اسکور کیے تھے۔

جناح اسٹیڈیم گجرانوالا میں کھیلے گئے میچ میں ہماک انجینیئرنگ کے خلاف انکم ٹیکس نے 15 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کرنے والے فہد عثمان کے 115 رنز کی بدولت 64 اوورز میں 222 رنز اسکور کیے۔ایل سی سی اے گراؤنڈ میں برائٹو پینٹ اور کے الیکٹرک کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں برائٹو پینٹ نے 73 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 368 رنز اسکور کیے، برائٹو پینٹ کی جانب سے اشفاق احمد نے 13 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 154 رنز کی اننگز کھیلی۔

پہلے روز کے اختتام پر مقابلوں کی صورتحال کچھ یوں ہے۔

گروپ اے

یو بی ایل اسپورٹس کمپلکس کراچی: سول ایویشن اتھارٹی نے 58.4 اوورز میں 219 رنزبنائے، ان کی جانب سے ارسلان فرزند 59، عثمان عثمانی 311 اور مرزا احسن جمیل کے ناقابل شکست 36 رنز، اسٹیٹ بینک کی جانب سے تاج ولی نے 42 رنز دے کر 3، اسد رانا نے 47 رنز دے کر 3 اور کاشف بھٹی نے 51 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسٹیٹ بینک نے 6 وکٹ پر 147 رنز اسکور کرلیے، مختار احمد 44 اور دانیال راجپوت ناقابل شکست 34 رنز بنا کر نمایاں ہیں، سی اے اے کی جاب سے شاہد ندیم نے 15 رنز دے کر 2، اویس احمد نے 27 رنز دے کر 2 اور باسط علی نے بھی 44 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی: کینڈی لینڈ کے 83 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 431 رنز، عمر اکمل کے 124، عادل اکرم کے ناقابل شکست 129 اور محمد بلال کے 78 رنز جبکہ حیدری ٹریڈرز کی جانب سے محب اللہ نے 97 رنز دے کر 3 اور علی مصطفیٰ 117 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی: پاک سعودی 50.2 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ، محمد اختر کے 71 اور عطاالمصطفیٰ کے 300 رنز جبکہ کے پی ٹی کی جانب سے فراز پٹیل 67 رنز دے کر 5 اور سہیب خان 21 رنز دے کر 3 وکٹیں لے کر نمایاں ہیں۔

گروپ بی

پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی: پاکستان کسٹمز 50.1 اوورز میں 212 رنز پر آل آؤٹ، شہان اکرم 98 رنز کے ساتھ نمایاں جبکہ پی او ایل کے وقار علی 433 رنز دے کر 3 طیب 54 رنز دے کر 3 اور نعمان نذیر 65 رنز دے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں رہے، پی او ایل نے دن کے اختتام تک 19 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 58 رنز بنا لیے، پاکستان کسٹمز کی جانب سے سرمد حمید نے 16 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آرمی کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی: زرعی ترقیاتی بینک نے 72.2 اوورز میں 218 رنز، حارث سہیل 101، گوہر علی 66 اور شکیل عنصر 322 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں جبکہ آرمی کی جانب سے سہیب عامر نے 70 رنز دے کر 4، خادم جان نے 32 رنز دے کر 2 اور مظفر اقبال نے 62 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں آرمی کی ٹیم نے بھی 15 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 60 رنز بنا لیے ہیں، زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے محمد عمران خان نے 16 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد: امیکس کے 83 اوورز میں 327 رنز پر اننگز ڈکلیئر، محمد نقاش کے 101، نصیر اللہ خان کے 78 اور خرم شہزاد کے 411 رنز جبکہ کیپیٹل ڈیولپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے اعظم خان کی 3، مصور آفریدی کی 2 وکٹیں، جواب میں سی ڈی اے کے 5 اوورز میں ایک کھلاڑی کی نقصان پر 30 رنز۔

گروپ سی:

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد: پورٹ قاسم اتھارٹی کے 80.5 اوورز میں 317 رنز پراننگز ڈکلیئر، عاطف علی زیدی ناقابل شکست 110، دانیال احسن 811 اور علی خان کے 50 رنز جبکہ راحت شجاع کپملیکس کی جانب سے عامر سہیل کی 80 رنز دے کر 4، اعتزاز حبیب کی 32 رنز دے کر 2 اور جنید اشرف کی 42 رنز دے کر 2 وکٹیں، جواب میں راحت شجاع امپکس کے بنا کسی نقصان کے 37 رنز۔ جناح گراؤنڈ گجرانوالا: انکم ٹیکس کے 64 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے، فحد عثمان کے 115 اور محمد عمران کے 55 رنز جبکہ ہمک انجینئیرنگ کی جانب سے محمد یونس کی 43 رنز دے کر 2 وکٹیں۔

رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخو پورہ: ہائیر ایجوکیشن کمیشن 85 رنز پر آؤٹ، عرفان زمان کے 37 رنزجبکہ پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے حمزہ حمید کی 33، حسن محسن کی 2، ذوہیب احمد کی 2 وکٹیں، جواب میں پاکستان ٹیلی وژن کے 3 وکٹوں کی نقصان پر 2278 رنز، فہد خان کے 77، حسن رضا جونئیر کے 64اور محمد عرفان 34 رنز پر ناٹ آؤٹ۔

گروپ ڈی

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور: برائٹو پینٹ کے 73 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز، اشفاق احمد کے 154، آغا سلمان کے 86 اور محمد ادریس کے 60 رنز جبکہ کے ایلیکٹرک کی جانب سے حسن خان کی 2 وکٹیں۔

ریلوے کرکٹ اسٹیڈیم لاہور: 71.2 اوورز میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) کے 207 رنز، سعد اللہ طفر کے 67، علی بٹ کے 333 اور بابر علی کے 30 رنز جبکہ ریلویز کی جانب سے محمد رمیز کی 5 وکٹیں۔ جواب میں 16 اوورز میں ریلوے کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز۔

جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ: عمر ایسوسیئٹ کے 53 اوورز میں 210 رنز بنائے، سعد نسیم کے 61 رنز جبکہ غنی گلاس کی جانب سے احمد شفیق کی 322 رنز دے کر 4 اور سیف الرحمٰن کی 34 رنز دے کر 3 وکٹیں، جواب میں غنی گلاس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، رضوان حسین کے 92 رنز، شہباز جاوید کے 31 رنز جبکہ عمر ایسوسیئٹ کی جانب سے نور ولی کی 30 رنز دے کر 5 وکٹیں۔


About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website