اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں دہشتگرد گروپوںکا خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر حملہ ،عمارت کوتباہ کردیا، دہشتگرد عمر بن عبدالعزیز کے مزار میں دفن ان کا اور دیگر افراد کے جسد خاکی کو بھی نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اس حوالے سے شامی حکومت کے حامیوں نے انٹرنیٹ پر ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ معر النعمان شہر کے قریب واقع دیر شرقی کے علاقے میں واقع عمر بن عبدالعزیزکے مزار سے ان کا جسد خاکی نکال رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں مزار میں واقع قبر
مبارک کو خالی دکھایا گیا ہے۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دہشتگردوں نے جسد خاکی کو کہاں منتقل کیا ؟ فروری میں بھی شامی افواج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مزار کے علاقے کو آگ لگادی تھی جس سے اسے نقصان پہنچا تھا۔واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔