گجرات ( صغیر احمد قمر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ڈپٹی آرگنائز ر یونین کونسل 4عمر فاروق بٹ نے کہا ہے کہ وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ، حکومتی جماعت کے امیدواروں کی کامیابی کے دن گزر گئے اب ضمنی انتخابات بلدیاتی انتخابات اور اگلے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہی میدان ماریں گے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے تحفے دئیے لوگ روز بروز کی بڑھتی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں قائد عمران خاں نے عوام میں شعور بیدار کیا ہے وہ ملک میں ہرطرح کے مسائل کے ساتھ کھیلوں کی ترقی کے لیے بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں