شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و کونسلر بلدیہ شیخوپورہ چوہدری عمرحیات گوپے راء نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کرپشن کے بت منہ کے بل کریں گے،ہماری کرپشن کے خلاف تحریک تیزی سے کامیاب ہوئی ہے اور دوسری جماعتوں نے بھی اب ایسی ہی تحریک شروع کی ہے، قائداعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے پاکستان میں کرپشن کا عروج پر پہنچ جانا ان کی ارواح کو تکلیف پہنچانے کے مترادف ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری عمرحیات گوپے راء نے کہاکہ ہمیں اپنے بزرگوں کے اقوال پر عمل کرنا چاہیے،پاکستان لاتعداد قربانیوں کے بعد وجو د میں آیا مگر یہاں کچھ لوگوں نے ان بزرگوں کو بھلادیا ،اس ٹولہ نے تحریک پاکستان کے کارکنان کے نظریات سے انحراف کیاجس وجہ سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہوا ،مفاد پرستوں نے اپنے آباؤ اجداد کا راستہ ترک دیا جس وجہ سے ہم مشکلات میں پھنس گئے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان پر قابض ایک ٹولہ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے ،یہ ٹولہ آف شور کمپنیوں کا مالک ہے،اس ٹولہ کے خلاف بڑی تحریک شروع ہوچکی ہے ،اس ٹولہ کے اقتدار کے دن تھوڑے ہیں۔