بارسلونا، دہشتگردی کے خلاف تمام ممالک کو متحد ہو جانا چاہیے، سپین کے لوگ آزادی و دفاع کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتے ہیں، عمر فاروق رانجھا
بارسلونا(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے سابق صدر عمر فاروق رانجھا نے کہا کہ مختلف ثقافتوں اور آزادی کے دفاع کے حوالے سے اسپین اور اس کے عوام کی ایک تاریخ رہی ہے۔ دہشتگرد یہاں اپنے ناپاک ارادوں میں یکسر ناکام ہوگئے ہیں ۔ سپین کے عوام کبھی خوف و ہراس کا شکار نہیں ہونگے۔
انہوں نے بارسلونا میں دہشت گرد حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پردلی افسوسہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں