پیرس(نمائندہ خصوصی )ظہیر ستی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین حاجی چوہدری عمر فاروق رانجھا کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور چوہدری عمر فاروق رانجھا سمیت دیگر لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ ہم غم کی ان اندوہناک گھڑیوں میں چوہدری عمر فاروق رانجھا کے ساتھ برابر شریک ہیں۔