لاہور: قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے عمر اکمل کے انتخاب اور ڈراپ کیے جانے کے ڈرامے کو عجیب قرار دیدیا۔
Umar is the biggest enemy of himself, Waqar Younus
ایک انٹرویو کے دوران سابق کپتان نے کہا کہ عمر اکمل خود اپنا سب سے بڑا دشمن ہے، وہ سخت محنت کرنا اور فٹ ہونا نہیں چاہتا، ٹیم مینجمنٹ نے اسے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا، اسے آئینے میں دیکھ کر کہنا چاہیے کہ اب سدھر جاؤں گا لیکن معلوم نہیں کہ وہ ایسا کرسکتا ہے یا نہیں کیونکہ اس کے کیریئر پر بہت سے بد نما داغ موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ بار بار مواقع ملنے کے باوجود اس کا ٹیلنٹ کبھی نکھر کرسامنے نہیں آیا۔ انھوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کو واپس بھجوانے کے فیصلے سے ملکی کرکٹ کی بدنامی ہوئی،اس واقعہ میں عمر اکمل ، سلیکٹرز یا ہیڈ کوچ مکی آرتھر کون قصور وار ہیں فیصلہ مکمل حقائق جانے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔