سپین (بیورو چیف)حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج مزدور صرف غلام بن کر ر ہ گیا ہے،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے مزدور کے حق کیلئے بین الاقومی سطح پر آواز اٹھائی ، جس سے عرصہ دراز سے ہونے وا لے مزدور کے استحصال کو لگام پڑ گئی اور مزدو رکو اس کا حق ملنے لگا۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج مزدور صرف غلام بن کر ر ہ گیا ہے۔ ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں باتیں کرنے والے آج اپنے گربیانوں میں جھانک کر دیکھیں۔ جنہیں صرف لاہور کی سٹرکیں بنانے کے سوا ملک کے دیگر مسائل نظر نہیں آرہے ہیں۔