سپین (بیورو چیف)جب تک محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کیاجاتا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، ، وزیراعظم کے دو بیٹے اتنے قابل ہیں کہ 13 سال کی عمر میں وہ کھرب پتی بن گئے تو ا ن کو پاکستان کیوں نہیں لایا جاتا۔سٹیل ملز، پی آئی اے ا ور ریلوے ڈوب رہا ہے تاکہ وہ ان کو تو سنبھال سکیں۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ محنت کش ملک کے اصل وارث ہیں جب تک انکے حقوق کا تحفظ نہیں کیاجاتا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ،مزدور کی کم سے کم اجرت پندرہ ہزار ہونی چاہئے۔