counter easy hit

پاناما لیکس، حکمران خود کو احتساب کیلئے پیش کریں :عمر فاروق رانجھا

Umar Ranjha

Umar Ranjha

سپین (بیورو چیف)حکمران پاناما لیکس کے مسئلہ پرقوم کو بیوقوف بنانے کے بجائے خود کو احتساب کیلئے پیش کریں کیونکہ وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز بیرون ملک اثاثوں کی حقیقت تسلیم کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں، جب نیب نے سندھ میں کارروائی کی تو تخت لاہور والوں نے خوشیاں منائیں، اب پنجاب کی باری آئی تو مسلم لیگ (ن) والوں نے شور شروع کر دیا ہے۔