سپین (بیورو چیف)عوام دشمن پالیسیوں ،کرپشن، اقربا پروری اور بیڈ گورننس کی بنا پر مسلم لیگ ن کی حکومت اب آخری سانسیں لے رہی ہے اور بہت جلد حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ آف شور اکا ؤنٹس وزیر اعظم فیملی کی منی لا نڈرنگ ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں، وزیر اعظم قوم کی آواز کو سنتے ہوئے از خود گھر چلے جائیں ورنہ اقتدار کے ایونوں سے بے دخلی ان کا مقدر بن چکی ہے اور رواں سال کے دوران ہی عام انتخابات نوشتہ دیوار ہیں