سپین(بیورو چیف)بلاول بھٹو زرداری کے جلسوں نے بھارت کے ایوانوں کو ہلا کررکھ دیا ہے ،اقتدار پرستوں کو بلاول فوبیا ہوگیاہے ،خوفزدہ عناصر کی جگہ جگہ چیخیں سنائی دے رہی ہیں، بیساکھیوں کے سہارے اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کی آرزوئیں اور امیدیں خاک میں مل جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے مستقبل کے وزیراعظم ہیں پیپلز پارٹی کا 30 مئی کا جلسہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، پیپلز پارٹی ہی عوامی قوت اورکشمیریوں کی اصل ترجمان جماعت ہے اوراس جماعت کو ہی عوام کا اصل مینڈیٹ حاصل ہے۔