سپین(بیورو چیف)پیپلز پارٹی عوامی جبکہ ن لیگ رشتہ داروں کی جماعت ہے ، قائد پی پی پی ایک عالمی لیڈر تھے جنہوں نے عام آدمی کو سیاسی شعور دیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا جبکہ تخت لاہور والوں نے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائیں