counter easy hit

پیپلز پارٹی جمہوری سسٹم ختم کرنے کیخلاف ہے :عمر فاروق رانجھا

Umar Ranjha

Umar Ranjha

سپین(بیورو چیف)مفاہمت کی سیاست محترمہ شہید کا فلسفہ تھا یہی وجہ ہے کہ آج بھی پیپلز پارٹی اپنا سیاسی اور کلید ی کردار ادا کر رہی ہے اور جمہوری سسٹم کو ختم کرنے کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانا مالیکس میں اگر ملک کے وزیر اعظم ملوث نہیں ہیں تو پھر ڈر خوف کس بات کا ،احتساب کا نعرہ لگانے والے ذر ا اپنے احتساب کیلئے بھی تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کی بقا کیلئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جیلیں ،قید اور کوڑوں کی سزائیں برداشت کیں،