سپین(بیورو چیف)تین سال پورے ہوگئے حکومت اپنے تمام وعدوں سے منحرف ہو چکی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہون نے کہا کہ بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی کنٹرول کرنے ، عوام کو ریلیف دینے سمیت تمام امور میں حکومت نا کام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ناکام ہوچکی ہے لوٹ مار کرپشن عام ہے پاناما لیکس میں وزیراعظم اوران کا خاندان بے نقاب ہو چکا ہے ، مسلم لیگ ن اپنا وقار کھو چکی ہے عوام مسترد کر دیں گے