counter easy hit

احتساب وزیر اعظم کے خاندان سے شروع ہو گا ،عمر فاروق رانجھا

Umar Ranjha

Umar Ranjha

سپین(بیورو چیف)ملک میں اب احتساب وزیر اعظم کے خاندان سے شروع کیا جائے گا ،پانامہ لیکس معاملہ پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی کیو نکہ وزیر اعظم فیملی کے آف شور اکاؤنٹس سے پاکستان میں جمہوریت کو دھچکا لگا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانامہ لیکس پر کسی قسم کی مصالحت کے بجائے سخت اور اصولی موقف اختیار کرے گی اور قومی وسائل لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنانے والوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔