سپین(بیورو چیف)ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک حکومت کی بدنیتی ہے ان حربوں سے حکمران خود کو بچانہیں سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو سیاسی بحران مزید بڑھے گا پوری قوم احتساب چاہتی ہے حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو خوفزدہ کیوں ہیں