سپین(بیورو چیف) وفاقی بجٹ عوام دشمن ہے جس میں غریب آدمی کیلئے کوئی بھی ریلیف نظر نہیں آتا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا،اْنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے غریب پاکستانیوں کا گلا دبانے کا عزم کر رکھا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت حالیہ بجٹ ہے جس میں غریب آدمی کو تمام بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا گیاہے جس کا خمیازہ آئندہ الیکشن میں انہیں بھگتنا ہو گا۔اْنہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتے جا رہے ہیں