counter easy hit

میاں صاحب کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہی ہوگا،عمر فاروق رانجھا

Umar Ranjha

Umar Ranjha

سپین(بیورو چیف)متحدہ اپوزیشن میں پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے۔اب کی بار میاں صاحب کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان پارٹی قیادت کے اشارے کے منتظر ہیں اور اگر کارکنان کو سڑکوں پر آنے کا گرین سگنل مل گیا تو حکومت کا آخری دن ہوگا۔ ۔