سپین(بیورو چیف)مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں، گرانفروشوں کے ستائے ہوئے لوگ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی اعلان کردہ کم از کم اجرت بھی تاحال مزدوروں کو دلوانے میں ناکام نظر آ رہی ہے