(بیورو چیف)کرپشن ،اقرباء پروری اور لاقانونیت نے اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں اور عام آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے ، جب تک حکمران اپنی اصلاح کرکے عوام کے حقیقی خادم نہیں بنیں گے نہ ملک کی ترقی ہوگی اور نہ ہی عوام کے حالات بہتر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار عمر فاروق رانجھا صدر پی پی پی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ برسراقتدار ٹولہ کی کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے عوام کے سامنے سچ آچکا ہے مگر اس کے باوجود وہ اقتدار کی ہوس میں عوام کی توجہ حقائق سے ہٹانے کے لیے کوشاں ہیں۔