سپین(بیورو چیف)اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ حکمرانوں کی ناکامی ہے ، چوراور لٹیرے کھلے عام وارداتیں کر رہے ہیں جبکہ حکومت کو شریف خاندان کی کرپشن کو تحفظ دینے سے ہی فرصت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہارعمر فاروق رانجھا صدر پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے احتساب کے لیے سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا ، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک کنٹینر پر آ گئیں تو حکومت کے غبارے سے چند دن میں ہی ہوا نکل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پیپلز پارٹی کی ساکھ کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جبکہ عمران خان کا دھرنا جو کام نہ کر سکا وہ اعتزاز احسن کی حکمت عملی نے کر دکھایا اور حکمران دیوار سے لگنے پر مجبور ہو گئے۔