counter easy hit

حکومت کے خلاف تحریک کیلئے کارکن تیار رہیں:عمر فاروق رانجھا

Umar Ranjha

Umar Ranjha

سپین(بیورو چیف)پیپلزپارٹی نے نوازشریف حکومت کی بد عنوانیوں کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے کارکن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال کا انتظار کریں اور حکومت کے خلاف تحریک کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوجائیں نوازشریف اور شہبازشریف بھٹو فیملی اورزرداری کے خلاف ‘‘سرے محل’’سکینڈل کی باتیں کرتے تھے جو ثابت نہ ہوسکیں آج دنیا بھر میں ان کی آف شور کمپنیوں کے چرچے ہیں جوکہ ان کی سیاسی موت ثابت ہونگے ان خیالات کااظہار عمر فاروق رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں اور ذہنوں میں زندہ ہے پارٹی کو ضیا الحق جیسے آمر نہیں ختم کرسکے