سپین(بیوروچیف)عبد الستار ایدھی کی خدمات باعث تقلید ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی غریب اور بے سہارا لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے وقف کردی۔ ان خیالات کا اظہار عمر فاروق رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے ایک ملاقات میں یس اپردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ملک و قوم کا عظیم سرمایہ تھے۔انہوں نے اسلام کے بنیادی اصولوں کو اپناتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی مشن بنائے رکھا۔ خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔