سپین(بیورو چیف)نوازشریف کی حکومت بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے ،دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے حکمران انتخابی وعدے بھی پورے نہیں کرسکے، اسی وجہ سے پوری قوم حکمرانوں سے نالاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمر فاروق رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پوسٹر لگانے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں حالانکہ ایسے لوگوں کو موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلئے جدوجہد کرنا چاہئے