سپین(بیورو چیف)موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی ہر حوالہ سے مایوس کن ہے، ان خیالات کا اظہار عمر فاروق رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نہ تو بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو ا نہ ہی غربت اور بے روز گاری میں کمی ہو سکی بلکہ مہنگائی غربت بے روزگاری اور بجلی کی لوڈ شیڈ نگ میں غیر معمولی اضافہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔