سپین(بیورو چیف)ن لیگی حکومت سستی بجلی کے منصوبوں کو نظر انداز کر کے مہنگے منصوبے بنا رہی ہے جو عوامی مفاد کے خلاف ہے۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار عمر فاروق رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانے سے نہ صرف سستی بجلی پیدا ہو گی بلکہ ہر سال آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی بچا جا سکے گا۔ مہنگی بجلی سے عوام اور صنعتکار پریشان ہیں