counter easy hit

وزیر اعظم کو اقتدار چھوڑنا ہو گا،عمر فاروق رانجھا

 Umar Ranjha

Umar Ranjha

سپین (بیورو چیف)جمہوریت کا راگ الاپنے والے حکمرانوں کا غیر جمہوری طرزِ عمل نظام کیلئے سنگین خطرہ ہے ،حکمرانوں نے دوغلی پالیسیاں ترک نہ کیں تو پاکستان کے 20کروڑ عوام سڑکوں پر ہونگے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دامن پر لگے ہوئے کرپشن کے داغ کبھی نہیں مٹ سکتے۔ وزیر اعظم کو اب ایوانِ اقتدار سے رْخصت ہونا پڑے گا۔ اْنھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بد اعمالیوں کے خلاف احتجاج کرنا پاکستانی عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔