ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے مسجد الحرام اور روضہﷺ رسول کو عمرہ ادائیگی اور زیارت کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا، ابتدائی طور پر غیر ملکیوں کیلئے عائد کی گئی پابندی کا اطلاق اب سعودی شہریوں اور رہائشی افراد پر بھی کر دیا گیا، اقدام کرونا وائرس خدشات کے باعث اٹھایا گیا، پابندی عارضی ہے
صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہٹا لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکیوں کے بعد اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم تمام لوگوں کیلئے بھی عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ مدینہ منورہ کو بھی زیارت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے کیا گیا: بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں سعودی شہریوں کو عارضی طور پر عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام اور روضہ رسولﷺ کو فوری طور پر زائرین کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی ہے اور صورتحال بہتر ہوتے ہی یہ پابندی ہٹا دی جائے گی۔ اس سے قبل سعودی حکومت نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے عمرہ ادائیگی اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم اب مملکت میں کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے بدھ کے روز سے تمام سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ کی زیارت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔