لاہور……لاہورہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے قائد کےخلاف الزامات پرجوڈیشل کمیشن کی تشکیلکیلئے درخواست پر سماعت 15مارچ تک ملتوی کردی۔
بیرسٹرعلی گیلانی کی جانب سے دائر آئینی پٹیشن میں موقف اختیار کیاگیا کہ مصطفی کمال سمیت ایم کیوایم کو چھوڑنے والے تین رہنمائوں نے ایم کیوایم کے قائد پر سنگین الزامات لگائے،قائد کے کہنے پر بہت سے غلط کام کرنے کا اعتراف بھی کیا ، ان بیانات سے تینوں رہنما بھی شریک ملزم ہیں۔عدالت تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے اور فیصلے تک ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دیاجائے، عدالت نے سماعت 15مارچ تک ملتوی کردی ۔