counter easy hit

افغان مسئلے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں،پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا،وزیرخارجہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغان مسئلے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں،پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں اقوام متحدہ امدادی مشن کیلئے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی ڈیبرا لیونز ست سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔ وفد کے ساتھ ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شروع سے کہتا آ رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ہم، افغانوں کو قابل قبول مذاکرات کے ذریعے، افغان مسئلے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں۔پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں جاری رکھے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن، خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔پاکستان، گذشتہ چار دہائیوں سے، افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی باوقار، مرحلہ وار، وطن واپسی کو افغان امن عمل کا لازمی حصہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، نے کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود، افغان حکومت کی اپیل پر افغانستان کے ساتھ تجارتی راستوں کو کھولا۔پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

UN, ENVOY, FOR, AFGHANISTAN, MEET, FM SHAH MEHMOOD QURESHI, DISCUSSED, PEACE, PROCESS, IN, AFGHANISTAN, AND, INTERNATIONAL, BROTHERHOOD,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website