نیب خیبرپختونخوا کی کارروائی میں ناجائز طریقے سے پچاس کروڑ روپے کے اثاثے بنانے کے الزام میںممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی یوسف علی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔نیب حکام کے مطابق ملزم کا اسلام آباد میں 2 کنال، حیات آباد میں ایک کنال کا بنگلہ اور ڈی ایچ اے کراچی میں ایک کنال کا پلاٹ ہے۔نیب کے پی کے کا کہنا ہے کہ حیات آباد فیز 2 میں ایک، ایک کنال کے 4 پلاٹس بھی ملزم کی ملکیت ہیں۔ ملزم پر رشتہ داروں کے نام پر چارسدہ اور ہری پور میں زمینیں خریدنے کا الزام بھی ہے۔