counter easy hit

اقوام متحدہ میں جوہری ہتھیاروں پر پابندی کی قرارداد منظور

UN resolution to ban nuclear weapons

UN resolution to ban nuclear weapons

نیویارک: عالمی طاقتوں کی مخالفت کے باوجوداقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک کمیٹی نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلیے ایک قرارداد منظور کرلی ہے جس میں کہاگیاہے کہ اس سلسلے میں کسی عالمی معاہدے کیلیے بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد پر پابندی لازم نہ سہی، تاہم اس سلسلے میں عالمی برادری کی ایک واضح اکثریت کی رائے ضرورسامنے آ گئی ہے جودنیا سے جوہری ہتھیاروںکاخاتمہ چاہتی ہے۔

اس قرارداد کو منظور ہونے سے روکنے کیلیے عالمی طاقتوں نے زبردست لابنگ کی تاکہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالیں تاہم جمعے کواس قراردادپرہونے والی ووٹنگ میں123ممالک نے حق میںجبکہ صرف 38 ممالک نے مخالفت میں ووٹ ڈالا، برطانیہ، فرانس، روس اور امریکانے مخالفت کی جبکہ پاکستان، چین اور بھارت سمیت 16 ممالک نے اس قراردادکے بارے میں اپنی رائے محفوظ رکھی۔

جنرل اسمبلی میں یہ قراردادآسٹریا، برازیل، آئرلینڈ، میکسیکو، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ نے پیش کی۔ اس قرارداد کی مخالفت میںامریکا، روس، اسرائیل، فرانس اوربرطانیہ نے ووٹ ڈالا۔ اب یہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مکمل اجلاس میںرواں برس دسمبر میں پیش کی جائے گی۔

اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ اگلے برس مارچ سے دنیا بھر سے جوہری ہتھیاروں کےمکمل خاتمے کے کسی قانونی پابندی کے حامل معاہدے پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔ قراردادمیں کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو دنیا بھر سے ختم کردیاجائے۔ جوہری ہتھیاروں کی مخالفتنظیموں نے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website