ارجنٹائن کے صدر نے وزیر خارجہ سوزانہ مالکورہ کی اقوام متحدہ میں بطور سیکریٹری جنرل نامزدگی کی درخواست منظور کر لی۔
بیونس آئرس: (یس اُردو) ارجنٹائن کے صدر نے وزیر خارجہ سوزانہ مالکورہ کی اقوام متحدہ میں بطور سیکریٹری جنرل نامزدگی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ واضح رہے کہ مالکورہ اس سے پیشتر سیکریٹری جنرل بان کی مون کی نائب کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ مالکورہ گزشتہ سال دسمبر میں ارجنٹائن کی وزیر خارجہ منتخب ہوئی تھیں۔ مالکورہ نے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا ہے کہ صدر ماکری کی طرف سے اس درخواست کو قبول کیا جانا میرے لیے باعث افتخار ہے۔