اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان لیڈرگلبدین حکمت یارپرعائدپابندیاں اٹھالی ہیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گلبدین حکمت یارپرعائدپابندیاں ہٹانےکے لیےافغان حکومت نےستمبر 2016 میں درخواست کی تھی ۔ حکمت یارسےپابندیاں اٹھنےپرافغان حکومت،حزب اسلامی میں امن مذاکرات ہوسکیں گے ۔ سلامتی کونسل کے اقدام کے بعد حکمت یارپرسفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں ،ان کے اثاثےغیرمنجمد اوراسلحے پر پابندی بھی اٹھائی گئی ہے۔ افغان حکومت کی حکمت یار سے متعلق ڈیل پر بعض افغانوں اور انسانی حقوق گروپس نے تنقید کی ہے ۔ اقوام متحدہ نے حکمت یار کو ان افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا جن پر القاعدہ ،داعش اوردیگر شدت پسندگروپوں سےتعلق ہیں ۔