counter easy hit

اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تمام مذاہب کے عقائد اور ان کے بنیادی اصولوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے استعمال کیا جائے، اقوام متحدہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تمام مذاہب کے عقائد اور ان کے بنیادی اصولوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے استعمال کیا جائے، یہ بات یونائٹڈ نیشنز الائنس آف سیولائزیشنزکے سربراہ نے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب کے احترام اور امن و بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ یو این اے او سی کے لئے ہائی ریپریزنٹیٹو میگوئیل اینجل موراٹینوز کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاہب اور مذہبی علامات کی توہین نفرت اور پرتشدد انتہاپسندی کو فروغ دیتی ہے جس سے معاشرے میں تقسیم اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ فرانسیسی ہفت روزے چارلی ایبڈو کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور عدم برداشت کے واقعات پر گہری تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔خاکوں کی اشاعت کے اشتعال انگیز اقدام کے نتیجے میں شہریوں کومذہبی اور نسلی بنادوں پر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تمام مذاہب کے عقائد اور ان کے بنیادی اصولوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے استعمال کیا جائے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق ہر گزکسی مذہب ، قوم، تہذیب یا نسلی گروہ سے نہ جوڑا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی عدم برداشت کی بنیاد پرکئے جانے والے اقدامات کو تشدد کا جواز بنانے سے گریز کیا جائے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website