کراچی (ویب ڈیسک) غیرملکی بینک اکاؤنٹ ہونے کے انکشاف کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا حلیم عادل شیخ کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، حلیم عادل شیخ کے خلاف درخواست میں غیرملکی بینک اکاؤنٹ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں ذرائع آمدن چھپائے، گوشواروں میں صاحبزادیوں کےاخراجات کا ذکر نہیں، دونوں صاحبزادیوں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں۔درخواست گزار نے نیو جرسی بینک اکاؤنٹ کانمبر،تفصیلات بھی پیش کردیں اور کہا حلیم عادل کے گوشواروں میں نواب شاہ پولٹری کمپلیکس کا ذکر نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذرائع آمدن اور اثاثےچھپانے پر حلیم عادل شیخ کوڈی نوٹیفائی کیاجائے اور حلیم عادل شیخ کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسکردو کا دورہ کریں گے، وہ 12بجے تک اسکردو پہنچیں گے، جہاں گورنر،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان عمران خان کا استقبال کریں گے۔وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور بھی اسکردومیں موجود ہیں جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان بھی اسکردو جائیں گے۔وزیراعظم میونسپل گراؤنڈمیں جلسےسےخطاب کریں گے، خطاب کے لئے اسکردو میں پنڈال سج گیا ، خطاب میں وزیراعظم گلگت بلتستان سے متعلق اہم اعلانات کریں گے اور کشمیر کے بارے میں بھی اہم گفتگو کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاک چائنہ اقتصادی راہداری پربھی بات کریں گے جبکہ سیاحت کےشعبےکی ترقی سے متعلق بھی اہم اعلانات متوقع ہے۔خیال رہے غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے اسکردو کا رخ کرنا شروع کر دیا ہےا ور دنیا کے بلند ترین ائیرپورٹ سیاحوں کا رش بڑھ گیا، رواں سال کے دوران 50 ہزار سے زائد سیاحوں نے اسکردو کا رخ کیا، اس عمل میں وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کے بعد واضح تیزی آئی۔