لالہ موسیٰ(رانا مہتاب اسلم سے) ڈیوٹی سے گھر واپس جاتے ہوئے گھات لگائے 2نامعلوم نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سُلا دیا ، تفصیلات کے مطابق ، لالہ موسیٰ کے نواحی موضع علی چککا رہائشی مقتول زمان ولد شاہ محمد اپنے نزدیکی ہوٹل اللہ نبی وارث پر کام کرتا تھا گزشتہ رات تقریباً 12 بجے کے قریب ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھا کی صفدر شہید روڈ پر گھات لگائے دو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ابدی نیند سُلا دیا اور نعش کو قریبی کھیتوں میں پھینک گئے ،صبح کسی راہگیر نے نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او شفقت محمود بٹ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی اور مقتول کے بھائی کی لقمان ولد شاہ محمد ساکن علی چک کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، بتایا جاتا ہے کہ مقتول نے دو شادیاں کی تھیں ،پہلی بیوی نے گھریلو ناچاقی پر خود کشی کر لی تھیاور اس سے مقتول کے تین بیٹے ہیں جبکہ دوسری شادی کوٹلہ سارنگ خاں میں کی ہے اور دوسری بیوی سے مقتول کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں