رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ان پر بے پناہ تشدد کیا جارہا ہے، خدا کے لئے بچایا جائے۔اس دوران ان کی آواز بھر آئی۔
Unconsciously being tortured, to be saved for God, Jamshed dasti
سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پرقیدیوں کی وین میں موجود جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جیل میں بچھوؤں کے ساتھ رکھا جارہاہے اور گھسیٹ گھسیٹ کر مارا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 6 روز سے بھوکے ہیں، انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے،میری بہن کینسر کی مریضہ ہے ،خدا کے لئے مجھ پر رحم کرو۔ واضح رہے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو مظفر گڑھ میں ڈینگا کینال کھولنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔