کراچی: میئر وسیم اخترنے بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
مئیرکراچی وسیم اخترنے شہرمیں تیزی سے بڑھتے ہوئے چکن گونیا وائرس کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں۔
وسیم اخترکا کہنا تھا کہ چکن گونیا، کانگو بخار، نیگلیریا، ڈینگی بخار کی روک تھام اور علاج معالجے کے اقدامات کئے جائیں، عباسی شہید اسپتال، سرفراز رفیقی شہید اسپتال، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس، گزدرآباد سمیت دیگر اسپتالوں میں چکن گونیا سے متاثرہ افراد کو جلد ہنگامی طورپرخصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل شہر قائد میں چکن گونیا پر قابو پانے کے لیے ڈی جی ہیلتھ سندھ کے خط پرعالمی ادارہ صحت کے مشن برائے انسداد چکن گونیا کا 9 رکنی وفد پہنچا ہے۔