اپر دیر میں پاک فوج کے زیر اہتمام لواری اسنو جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا ،ریلی کل لواری ٹنل میں اختتام پذیر ہوگی۔
Under Pak Army Loire Snow Jeep Rally
اپر دیر سے لواری ٹنل تک پاک فوج کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں 50سے زائد جیپوں کے 70ڈرائیورز اور ملک بھر سے آئے سیاح حصہ لے رہے ہیں۔علاقے کے لوگوں نے ریلی کے شرکاء کا ڈھول کی تھاپ پر پُرجوش استقبال کیا، بارش اور سخت سردی کے باوجود بھی لوگوں کی بڑی تعداد ریلی دیکھنے موجود تھی۔ریلی کل شام لواری ٹنل پر ختم ہوگی، جہاں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔