سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ثنا اللہ ڈھلو نے نمائندہ کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو سیکورٹی آرڈنینس کے تحت حساس قرار دیاہے جس کے تحت ہم نے سکولز و کالجز کو سروے کے بعد کیٹگری اے اوراے پلس کی بنیاد پر دو دن کے نوٹس جاری کیے ہیں تاکہ وہ سیکورٹی کے حوالے سے سکول اور کالج میں انتظامات مکمل کر لیں چیک کرنے پر کچھ سکول کامالکان نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ دیگر مالکان کو نوٹس کے علاوہ اخبارات کے ذریعے بھی آگا کیا جارہاہے کہ سیکورٹی آرڈنینس کے تحت دیے گیے نوٹس آخری نوٹس سمجھتے ہوئے انتظامات مکمل کر لیں بصورت دیگر دودن بعد جس سکول یا کالج کے سیکورٹی انتظامات مکمل نہ ہوئے تو سربراہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔