اب سمندر کی گہرائی میں مچھلیوں کے ساتھ نیند کا مزا لوٹیں،جی ہاں بالکل ایسا ممکن ہے کیونکہ افریقی جزیرے پمبا پر اپنی نوعیت کا منفرد زیر آب ہوٹل تیار کیا گیا ہے جو3منزلوں پر مشتمل ہے۔ سمندر کے اوپر 250میٹر اونچے حصے میں ڈائننگ روم اور ستاروں سے بھرے آسمان کے نظارے کے لیے اَپر ڈیک قائم ہے۔
اسی طرح سمندر کی گہرائی میں اس زیر آب ہوٹل کا بیڈروم بنایا گیا ہے جس میں رہتے ہوئے سمندری زندگی کا 360 ڈگری زاویے سے مشاہدہ کرنا ممکن ہو پاتا ہے۔
تو بس اگر آپ سمندری مخلوقات سے ملاقات اور اُن کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہشمند ہیں ،تو افریقی جزیرے پہنچ جائیں لیکن خیال رہے کہ یہاں ایک رات گزارنے کا کرایہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے ہے۔